نئی دلی/سپریم کورٹ نے دفعہ35اے کیخلاف دائر عرضی پر سماعت2 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ہے۔ کیس کی اگلی سماعت 27اگست کو ہونے جارہی ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا دیکپ مشرا نے سماعت ملتوی ہونے کی اطلاع دی۔ تین رنکی بینچ کے ایک جج جسٹس ڈی وائی چندراچوڑ کی غیر حاضری کی وجہ سے سماعت کو ملتوی کیا گیا۔ یاد رہے کہ مذکورہ این جی او کے آر ایس ایس اور بھاجپا کیساتھ رابطے ہیں۔ ادھر ریاست بھر میں دوسرے روز بھی دفعہ35اے کو ختم کرنے کی سازشوں کیخلاف ہمہ گیر ہڑتال جاری ہے۔