سرینگر// آج یعنی31،اگست کوسپریم کورٹ آف انڈیا میں دفعہ 35A کیس کی سماعت چیف جسٹس،جسٹس دیپک مشراکی سربراہی والے تین رکنی خصوصی بینچ کے سامنے ہوگی۔وی دی سٹیزن نامی ایک این جی ائو سمیت5عرضی دہندگان ،11مداخلتی درخواست گزاروں اورریاستی سرکارکے نامزد سینئر قانون دان سماعت کے دوران دفعہ35Aکیخلاف اوراسکے حق میں اپنے اپنے دلائل پیش کریں گے جبکہ اس دوران ریاستی سرکارکے قانونی صلاحکارایڈووکیٹ شعیب عالم کی جانب سے کیس کی سماعت پنچایتی وبلدیاتی انتخابات کے پیش نظرملتوی کئے جانے کی تحریری اپیل بشکل ایک مکتوب کوبھی زیرغورلایاجائیگا۔خیال رہے اس کیس کی آخری سماعت 6،اگست کوعدالت عظمیٰ میں ہوئی تھی تاہم سہ رکنی خصوصی بینچ میں شامل جسٹس اے ایم کھانوالکرکی غیرحاضری کے باعث 31،اگست تک کیلئے ملتوی کی گئی تھی جبکہ سماعت کے دوران اُس روزچیف جسٹس جسٹس دیپک مشرانے یہ ریمارکس دئیے تھے کہ دفعہ35Aکوئی ایک دن کامعاملہ نہیں بلکہ یہ 6دہائیوں پراناایک معاملہ ہے جسکافیصلہ صرف ایک دن میں نہیں لیاجاسکتاہے ۔