سری نگر// فتح کدل علاقے کے 50 سالہ قالین بننے والے نے اپنے آئیڈیل اور بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کا ریشم کی دیوار پر لٹکا ہوا قالین بنایا ہے اور وہ اپنا فن پارہ بھائی جان کو پیش کرنا چاہتا ہے۔ محمد حسین نے خالص ریشم کے بنے اس قالین کے دونوں طرف اداکار کی تصویر بنائی ہے۔حسین نے بتایا، "چونکہ لاک ڈان کے دوران زیادہ کام نہیں تھا، اس لیے میں نے بھائی جان کو خراج تحسین پیش کرنے کا سوچااور میں نے یہ کام تخلیق کیا اور میں اسے تحفہ میں دینا چاہتا ہوں۔قالین پر آنے والے اخراجات کے بارے میں پوچھے جانے پر حسین نے کہا کہ ایسی چیزوں کی کوئی قیمت نہیں لگائی جا سکتی۔ "وہ اداکار کو دیوار سے لٹکا ہوا قالین تحفہ میں دینا چاہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ بالی ووڈسٹار اسے قبول کریں گے۔