جموں //سویپ کے تحت گورنمنٹ پالی ٹیکنیک جموں میں نوڈل افسر سویپ اعجازکیسر ،اے سی ڈی جموں اور ڈپٹی سی ای او جموں نوڈل افسر سویپ ڈی ایس منہاس، جو کہ اس موقعہ پر بطور ریسورس پرسن تھے،کے اشتراک سے ایک بیداری پروگرام اور پوسٹر بنانے کا پروگرام منعقد کیا گیا ۔پالی ٹیکنیک کے پرنسپل انجینئر ارون بنگوترہ نے اس موقعہ پر بتایا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے اور تمام تعلیمی اداروں کی ذمہ واری ہے کہ وہ عوام کو جمہوری عمل میں شرکت کرنے کی اہمیت سے واقف کریں ،تاکہ منتخب سرکار کو مزید جواب دہ بنایا جا سکے۔ نوڈل افسر سویپ اعجاز کیسر ،اے سی ڈی جموں نے اجتماع کو بتا یاکہ وہ کیسے، کب اور کیوں ووٹ ڈالیںاور تمام طلاب ،عملہ و دیگر حاضرین کو ووٹ کے حق سے باخبرکیا۔ ڈپٹی سی ای او جموں نوڈل افسر سویپ ڈی ایس منہاسنے کالج کو ایسا معلوماتی پروگرام منعقد کرنے کی ستائش کی۔ اس موقعہ پر گورنمنٹ پالی ٹیکنیک جموں میں "My Vote My Right" کے موضوع پر پوسٹر بنانے کا ایک مقابلہ بھی منعقد کیا گیا ، جس میں کالج کے 24 طلاب نے شرکت کی۔مقابلے میں پہلا انعام شوم ، دوسرا انعام انجلی جبکہ تیسرا انعام سواتی نے حاصل کیا۔پروگرام میں کلاج کے تمام طلاب و عملہ نے بھی شرکت کی۔لیکچر ار انجینئر جسدیپ کور نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔