جموں// پی ایچ ای کے وزیر مملکت ظہور احمد میر نے ایوان میں کہا کہ سوگام فلٹریشن پلانٹ پر جاری کام مارچ 2018سے پہلے مکمل کیا جائے گااور اس سلسلے میں ٹھیکیدارو ں کی رقومات کی ادائیگی کے لئے 10لاکھ روپے واگزار کئے گئے ہیں ۔وزیررکن قانون ساز قیصر جمشید لون کے ایک توجہ دِلا ئو نوٹس کا جواب دے رہے تھے۔