پلوامہ//ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ غلام محمد ڈار نے افسران کی ایک میٹنگ طلب کرکے ضلع میں سوچھ بھارت مشن کیت حت جاری کاموں کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ اوربی ڈی اووز کے علاوہ ایم آئی ایس اوپریٹرس نے بھی شرکت کی۔ترقیاتی کمشنر نے بلاک سطح پر سوچھ بھارت مشن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تمام کاموں کی رواں مالی سال کے دوران تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔میٹنگ کے دوران بیس لائین سروے،سوچھ بھارت مشن ،جیو ٹیگنگ ،پنچایتوں کے اوپی ڈی ایف اور دیگر حصولیابیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترقیاتی کمشنر نے ناقص صفائی ستھرائی کے منفی اثرات کے بارے میں لوگوں کو جانکاری دینے کی ضرورت پر بھی زوردیا۔