بارہمولہ//ترقیاتی کمشنربارہمولہ ڈاکٹرجی این ایتو نے بدھ کو ٹلی بل سوپورمیںصوبائی سطح کے بین ضلعی فٹ بال چیمپین شِپ کا افتتاح کیا۔چیمپن شِپ رواںماہ کی 29تاریخ تک جاری رہے گی جس میں صوبہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے14،17اور19سال سے کم عمر کے486کھلاڑیوںپر مشتمل 27ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔افتتاحی میچ بارہمولہ اور گاندربل کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو بارہمولہ ٹیم نے جیت لیا۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے امید ظاہر کی کہ چیمپن شِپ میںحصہ لینے والے کھلاری نظم وضبط کا مظاہرہ کرکے اپنی بھرپور کھیل صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کھیل سرگرمیوں کوفروغ دینے کے لئے مزید کھیل میدانوں کا قیام عمل میں لایاجارہا ہے۔