سرینگر//ایس پی سوپور نے ڈسڑکٹ پولیس لائنز میں پولیس جوانوں کے ساتھ دربار کا انعقاد کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں بڑھے کھانے کا بھی اہتمام کیا۔ایس پی سوپور سدانشو ورمانے پولیس جوانوں کے ساتھ دربار کا انعقاد کیا جن کے ساتھ ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر سوپور راجہ ماجد، ایس ڈی پی او رفیع آباد نثار احمد ، ڈی وائی ایس پی ڈی اے آرعابد رشید اور ڈی وائی ایس پی سوپور محمد امین بھی موجود تھے۔افسران نے پولیس ضلع سوپور کے تمام اداروں کے جوانوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیااورجوانوں کیلئے بڑھے کھانے کا بھی انتظام کیاگیاتھا۔اس موقع پر ایس پی سوپور نے اہلکاروں پر زور دیا کہ ڈیوٹی کے دوران شائستگی اور نظم و ضبط کے اعلی معیار کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے مزید لوگوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کی ترغیب دی ۔