سوپور // سوپور میں کل اُس وقت صف ماتم بچھ گئی جب سڑک کے ایک دلدوز حادثہ میں 24سالہ نوجوان لقمہ اجل بن گیا ۔بتایا جاتا ہے کہ تارزو سوپور کا رہنے والا عارف ایوب ڈار ولد محمد ایوب نامی نوجوان اپنی موٹر سائیکل پر سفر کر رہا تھا تو اس دوران چھانہ کن سوپور کے مقام پر اُسے ایک تیز رفتار ماروتی کار نے ٹکرمار دی جس کے سبب وہ شدید زخمی ہو گیا ۔جائے حادثہ پر موجود لوگوں نے اُسے فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور پہنچایا جہاں پر ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اُسے سرینگر کے صورہ ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ۔مزکورہ نوجوان کی میت جب اُن کے آبائی گھر پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیااور لوگ ملوثین کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرنے لگے ۔اس دوران معلوم ہوا ہے کہ ماروتی ڈائیور جائے واقع سے فرار ہوا ہے ۔پولےس نے معاملہ کی نسبت کےس درج کرکے تحقےقات شروع کردی ہے۔ادھرایک گاڑی زیرنمبرJK03A/1391کشتواڑ سے وائلو کی طرف آرہی تھی ،جس دوران سمتھن ٹاپ کے مقام پر اِسے حادثہ پیش آیا ۔معلوم ہوا ہے کہ گاڑی میں11افراد سوموار تھے ،جو زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کےلئے سب ضلع اسپتال کوکر ناگ میں داخل کیا گیا ،جہاں سے کئی ایک کو ضلع اسپتال منتقل کیا گیا ۔ایک رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں7افراد زخمی ہو ئے جبکہ4افراد ہنوز لاپتہ ہے ۔زخمیوں کی شناخت غلام قادر ولد غلام محمدساکنہ ہلر ،اسکی دختر مدو جان ،علی محمد ولد غلام نبی ساکنہ ہلر ،بلال احمد ساکنہ ماگم ،بشیر احمد ساکنہ پا لپورہ ،دیلگام ،غلام نبی کھانڈے ساکنہ ویلگام اور سومور ڈرائیور بلا احمد ساکنہ دہرینہ کے بطور ہو ئی ۔