سرینگر//شمالی قصبہ سوپور میں جمعرات کو گیارہویں جماعت کے طالب علموں نے ایک بار پھر سڑکوں پر نکل کر مظاہرہ کرتے ہوئے اس سال امتحان دئے بغیر نئے کلاسوں میں ترقی (ماس پروموشن) دینے کا مطالبہ کیا۔
گیارہویں کے بیسیوں طالب علم بائز و گرلز ہائیر سیکنڈری کے باہر جمع ہوئے اور مظاہرے کرنے لگے جس کی وجہ سے علاقے میںٹریفک کی نقل وحمل بھی متاثر ہوئی۔
مظاہرہ کررہے طالبان علم نے قصبہ میں احتجاجی مارچ کرتے ہوئے نعرہ بازی کی۔ وہ حکومت پر زور دے رہے تھے کہ انہوں نے مخصوص حالات کی وجہ سے اس سال نصاب مکمل نہیں کیا اور نہ وہ انٹر نیٹ پابندیوں کی وجہ سے آن لان کلاسوں سے ہی پوری طرح استفادہ کرسکے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گیارہویں کے طالبان علم کے حق میں ماس پروموشن کا اعلان کیا جائے تاکہ اُن کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچ جائے۔