یو این آئی
سرینگر//سوپور میں سیکورٹی فورسز نے باغ سے سٹکی بم برآمد کرکے ضبط کئے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ سوپور میں پہلی دفعہ سٹکی بم برآمد کئے گئے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے۔ شبیر نواب نے فوج کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ہابرڈ ملی ٹینٹ کی گرفتاری عمل میں لا کر اْس کے قبضے سے پستول اور دیگر قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملی ٹینٹ سے مزید پوچھ تاچھ کے بعد اْس کی نشاندہی پر باغ سے سٹکی بم برآمد ہوئے۔انہوں نے کہا کہ سٹکی بم کافی زیادہ خطرناک ہے کیونکہ اس کو کئی پر بھی چپکایا جاسکتا ہے۔
سوپور میں چپکنے والا بم ملی ٹینٹ کی نشاندہی پر بر آمد
