سوپور/ / سوپور کے مضافات میں مشتبہ اسلحہ برداروں نے ایک 25سالہ نوجوان کو ہلاک کردیا۔ عارف احمد صوفی ولد محمد مقبول صوفی ساکن وہی پورہ یونسو ہندوارہ کو شام کے وقت ہارون بومئی کے نزدیک گولیاں ماری گئیں جس کے نتیجے مین شدید زخمی ہوا۔ اسے نازک حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔اسکی ہلاکت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔