سوپور //محکمہ پی ڈی ڈی کی عدم توجہی کے نتیجے میں سوپور علاقہ پچھلے چار ماہ سے بجلی سے محروم ہے۔ سوموار کو محکمہ پی ڈی ڈی کے دفتر کے باہر کئی لوگوں نے احتجاج کیا۔احتجاجی افراد نے کہا کہ عادی پورہ سوپور پچھلے چار ماہ سے گھپ اندھیرے میں ہے جبکہ محکمہ بجلی خراب ٹرانسفارمر کو ٹھیک کرنے کیلئے چار ماہ سے ٹال مٹول کررہا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ تین ماہ سے زیادہ عرصہ گزرچکا ہے لیکن محکمہ پی ڈی ڈی بجلی ٹرانسفارمر کو ٹھیک کرنے میں کوئی اقدام نہیں کررہا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ احکامات جاری کرنے کے باوجود بھی نیا ٹرانسفارمر نصب کرنے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے جسکی وجہ سے لوگ سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور ہوگئے ہیں ۔