سرینگر/شمالی کشمیر کے سوپور میں جمعرات کو سی آر پی ایف کے ایک کیمپ پر گرینیڈ حملے کے فوراً بعد فورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں شروع ہوئیں۔
اطلاعات کے مطابق فورسز نے سنگباری کررہے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے داغے۔
یہ جھڑپیں فورسز کے تلاشی آپریشن کے دوران شروع ہوئیں جو فورسز کیمپ پر گرینیڈ دھماکہ ہونے کے بعد شروع کیا گیا تھا۔