سوپور//فورسز نے شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میںشبانہ چھاپو ںکے دوران 6نوجوانوں کوگرفتار کر لیا ۔فورسز نے سوموار اور منگل کی درمیانی رات جانوار محلہ سوپور میں چھاپے مارے اور اس دوران 6نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔پولیس سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ نوجوانوں کو پتھر بازی کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے حال ہی میں فورسز اور جنگجوئوں کے مابین معرکہ آرائی کے دوران فورسز پر پتھرائو کیا تھا۔اس دوران ہتھ لنگو سوپور میں 22آر آر اور فوسز نے منگل کو جنگجوئوں کی مومودگی کی اطلاع پر محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی انجام دی ۔ادھر شمالی قصبہ پٹن کے ہامرے کو 29آر آر ،ایس او جی اور سی آرپی ایف نے ایک مشترکہ کاروائی کے دوران محاصرے میں لیکر تلاشی خانہ تلاشیاں لیں۔