سوپور//سوپور میں جمعرات دیر شام گئے ایک دلدوز سڑک حادثہ میں ایک 43سالہ پولیس اہلکار لقمہ اجل بن گیا۔زینہ کوٹ سرینگر کا ایک پولیس اہلکار محمد مقبول وانی ولد غلام نبی جمعرات کو دیر شام کے وقت کپوارہ سے کریری کی طرف اپنی گاڑی میں جا رہا تھا اور جونہی سوپور اسپتال کے قریب پہنچا وہاں اس کی گاڑی روڑ ڈیوائڈرسے ٹکرائی اور وہ شدید طور زخمی ہوا، اگر چہ اسے فوراً سوپور اسپتال پہنچایا گیا مگر ڈاکٹر وںنے اسے مردہ قرار دیا، یہ خبر پھیلتے ہی لوگوں میں غم کی لہر دوڑ گئی اور سوپور کے مقامی لوگوں نے حکومت اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشنکے خلاف کافی ناراضگی جتاتے ہوے کہا کہ اگر چہ قصبہ کی تمام سڑکوں پر ٹریفک کا دباو کم کرنے کے لئے روڑ ڈیوایڑر (divider road) بنائے جا رہے ہیں تو دوسری طرف ان ڈیویڑروں پر نہ ہی کوئی سائن بورڈ ہے، نہ کوئی لائٹ ریفلیکٹجبکہ کوئی سٹریٹ لائٹ بھی نہیں چلتی ہے جس کی وجہ سے اندھیرے میں ایسے حادثے پیش آتے ہیں اور انسانی جانیں ضائع ہوتی رہتی ہے ہیں ۔لوگوں نے کہا کہ یہ سراسر حکومت کی غفلت شعاری کا نتیجہ ہے، انہوں نے حکومت سے گزارش کی ہے کہ وہ ان ڈیوایڑروں پر سائن بورڈز اور لائٹس کا استعمال کریں تاکہ آئندہ ایسے حادثات پیش نہ آئیں،