سرینگر / پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں بدھ کو بتایا گیا کہ شمالی کشمیر کے سوپور میں ناکہ چیکنگ کے دوران دو بد نام زمانہ منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشیابرآمد کرکے ضبط کی گئی۔
بیان کے مطابق وار پورہ کراسنگ کے نزدیک پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران عبدالحمید میر اور بلال احمد چوپان ساکنان جانوارا سوپور کو روک کر ان کی جامہ تلاشی لی جس دوران ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشیابرآمد ہوئی۔
بیان میں کہا گیا کہ پولیس آفیسران نے موقع پر ہی دونوں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 190/2019کے تحت پولیس اسٹیشن سوپور میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔