سوپور +ہندوارہ/ /کشمیر میں شہری ہلاکتوں اور عصمت ریزی و قتل کیس کے معاملے پر سوپور کوڈی نیشن کمیٹی کی جانب سے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں بار ایسوسی ایشن، ٹریڈرس فیڈریشن ، انڈسٹریل اسٹیٹ اسوسی ایشن، سیول سوسائٹی، ٹیچر فورم ،علماء کرام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔پریس کانفرنس میں عہدیداروں نے کٹھوعہ قتل کیس میں ملوث افراد کے خلاف کرائم برانچ کی جانب سے چالان پیش کرنے کے کٹھوعہ بار کی جانب سے پیش کی گئی رکاوٹوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔کواڈی نیشن کمیٹی نے اس دوران مطالبہ کیا کہ کیس کو کٹھوعہ سے کسی دوسری عدالت میںمنتقل کیا جائے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کواڈی نیشن کمیٹی کے صدر ایڈوکیٹ میر مقبول نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا جے کے سی سی کی طرف سے متاثرہ بچی کے انصاف کے متعلق جو بھی فیصلہ آئے گا ہم اُس کیلئے تیار ہیں ۔