سوپور//رینج آفیسر کنڈی سوپور عبدالحمید میر کی قیادت میں فارسٹ کنٹرول روم سوپور کے انچارج فارسٹر نذیر احمد زینہ گیری نے دیگر عملہ کے ہمراہ گذشتہ رات کوایک ریڑہ گھوڑا غیر قانونی طور سمگل کی جارہی عمارتی لکڑی سمیت ضبط کیا۔ رینج آفیسر عبدالحمید میر نے بتایا کہ فارسٹ کنٹرول روم کنڈی سوپور کے عملہ نے اطلاع ملنے پر رات کے دوران ڈانگر پورہ ، منڈجی روڑ پر ناکہ لگایا اور ناکے کے دوران انہوں نے ایک ریڈے میںقریباً18.57مکعب فٹ غیر قانونی طور کاٹی گئی عمارتی لکڑی کو ضبط کیا ،تاہم رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر سمگلر وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔میر نے کہا کہ چھان بین کے دوران اس اسمگلنگ میں ملوث افراد کی شناخت ارشد احمد میر ، ممتاز احمد گنائی اور شبیر احمد بیگ کے بطورکی ہے ،جن کے خلاف محکمہ نے پولیس اسٹیشن بومئی سوپور میں کیس درج کرلیا ہے۔ہندوارہ پولیس نے زچلڈارہ میں ایک سومو گاڑی سے غیر قانونی لکڑی ضبط کر کے تین افراد کو گرفتار کر لیا ۔پولیس بیان کے مطابق ہندوارہ پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر ڈی او زچلڈارہ کی قیادت میں ایک سومو گاڑی زیر نمبر JK09/0971 سے تلاشی کے دوران غیر قانونی لکڑی ضبط کر کے غلام رسول خان ،محمد رمضان لون اور محمد اشرف ساکنان یملر زچلڈارہ کو گرفتار کر لیا ۔پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس زیر نمبر 77/2018 /U/S 379 RPC/6 درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔