غلام محمد+غلام نبی رینہ
سوپور+کنگن//سوپور اورکنگن میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں دومکان تباہ ہوگئے۔نیوکالونی سوپور میں اتوار کی دوپہر کو لگنے والی پراسرار آگ کے واقعہ میں ایک رہائشی مکان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔ اطلاعات میںبتایا گیا کہ عبدالغفور گوجری کے رہائشی مکان کی اوپر کی منزل سے اچانک آگ نمودارہو گئی۔اطلاع ملنے کے فوراً بعد، مقامی پولیس اور رہائشیوں کی مدد سے سوپور فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے فائر ٹینڈرز حرکت میں آگئے اور آگ پر قابو پانے کے لیے ایک وسیع آپریشن شروع کیا۔ ان کی بروقت اور مربوط کوششوں نے آگ کو قریبی گھروں تک پھیلنے سے روکا، اس طرح ممکنہ بڑے سانحے سے کوٹالاگیا۔اگرچہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ پراسرار آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ادھر پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ خیال کیا جاتا ہے کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔مقامی رہائشیوں نے فائر سروس کے عملے، پولیس اور کمیونٹی ممبران کے فوری ردعمل اور لگن کی تعریف کی جن کی کوششوں سے صورتحال پر قابو پانے اور نقصان کو کم کرنے میں مدد ملی۔حکام نے متاثرہ خاندان کو امداد کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ املاک کے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے ۔ادھر گنڈکنگن میں آگ کی واردات میں رہائشی مکان خاکستر ہوا۔گنڈ علاقے کے شیخ محلہ میں محمد اکرم شیخ ولد مرحوم غلام محمد شیخ کے رہائشی مکان میں اچانک آگ نمودار ہوئی، جس کے نتیجے میں رہائشی مکان خاکستر ہوا ۔آگ نمودارہوتے ہی مقامی لوگوںنے فائرسروس کو مطلع کیا۔ایس ایچ او گنڈ رئیس احمد ،فائر سروسز گنڈ اور مقامی لوگ جائے وقوع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کاروائی شروع کی، تاکہ آگ کو مزید پھلنے سے روکاجائے۔ آگ کی اس واردات میں گھریلوں سازو سامان تباہ ہوگیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی ہے۔