بیروہ میں ترکھان مکان کی چھت سے گر کراز جان
سرینگر //سوپور کے چنار کراسنگ کے قریب پیر کی شام ‘چنگی’ میں ڈیوٹی پر مامور دو افراد تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔انہیں چنگی (انٹری پوائنٹ) پر گاڑیوں کی انٹری چیکنگ کے لیے تعینات کیا گیا تھا اور انہیں ایک گاڑی (JK02BW-2197) نے ٹکر مار دی۔ان دونوں کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال (SDH) سوپور منتقل کیا گیا اور ان میں سے ایک بلال احمد (29) ولد وزیر احمد ساکن سید پورہ کو پہنچتے ہی مردہ قرار دیا گیا جبکہ ایک دوسرے شخص کی شناخت شاہد ہلال (25) ولد ہلال احمد شاہ ساکن نادی ہل کے طور پر کی گئی ہسپتال میں چل بسا۔ پولیس نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر نمبر 233/2025 کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ادھربڈگام ضلع کے بیروہ کے میر پورہ علاقے میں پیر کو ایک زیر تعمیر مکان کی چھت سے گر کرترکھان کی جان چلی گئی۔اس کی شناخت ممتاز احمد صوفی کے طور پر ہوئی، جو ایک تعمیراتی مقام پر کام کر رہا تھا جب وہ پھسل کر چھت سے گر گیا۔ ادھرپہلگام کے لاری پورہ علاقے میں سوموار کی صبح ایک ٹرک خوفناک حادثے کی شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور از جاں ہو گیا ۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک زیر نمبرJK01AJ-7136ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اور لاری پورہ کے نزدیک پلٹ گئی جس کے نتیجے میں ٹرک کا ڈرائیور اس کے نیچے دب گیا ۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگ اور پولیس موقع پر پہنچے اور ڈرائیور کو ملبے سے نکالا تاہم وہ اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ڈرائیور کی شناخت معراج الدین بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکنہ ضلع بارہمولہ کے بطور ہوئی ہے۔ادھرکوکرناگ کے بیڈر لارنو لارنو علاقے کے قریب 33 سالہ شہری حادثے کا شکار ہونے کے بعد جاں بحق ہو گیا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ آلٹو کار پر سے ڈرائیور لارنو کے قریب اپنا کنٹرول کھو بیٹھا ۔ اس واقعہ میں گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے پی ایچ سی لارنو منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ نوجوان کی شناخت عمر ملک ولد غلام احمد ملک ساکنہ دمحال اننت ناگ کے طور پر کی گئی ہے۔دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ادھر پلوامہ کی ایک 50 سالہ خاتون اونتی پورہ میں سڑک عبور کرتے ہوئے ایک کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی۔ حادثہ اونتی پورہ میں ڈمپنگ یارڈ کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک سوئفٹ کار نے سڑک عبور کرنے کی کوشش کرنے والی خاتون کو ٹکر مار دی۔ مقامی لوگ اور پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچے اور اسے قریبی پبلک ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی) اونتی پورہ منتقل کیا ۔بعد میں اسے علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر بھیجا گیا۔زخمی کی شناخت محمودہ زوجہ محمد یاسین ڈار ساکن ڈنگر پورہ پلوامہ کے طور پر کی گئی ہے۔