کنگن//سونہ مرگ شاہراہ بحال ہونے کے باوجود بھی سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں کام کاج شروع نہیں کیا گیا ہے ۔برفباری کے بعد اس دفتر کو ٹی آر سی سرینگر میں منتقل کیا جاتا تھا لیکن سرینگر میں دفتر قائم کرنے کی وجہ سے ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں کام کررہے ملازموں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس کے بعد اتھارٹی نے دفتر کو گاندربل منتقل کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سونہ مرگ شاہراہ کو 15 اپریل کو آمدو رفت کیلئے کھول دیا گیا لیکن ایس ڈی اے نے ابھی تک سونہ مرگ میںکام کاج شروع نہیں کیا جسکے نتیجے میںاس سیاحتی مقام کا کام کاج متاثر ہوا ہے۔