کنگن// وسطی کشمیر میں ضلع گاندربل کے شتکڑی سونہ مرگ میں ہفتہ کو سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو ذخمی ہوگئے۔
کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق نلہ گراٹھ سے کلن کی طرف آرہی ایک آلٹو کار شتکڑی سونہ مرگ کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر نالہ سندھ میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دو افراد شدید طور پر زخمی ہوگ۔
دونوں زخمیوں کو علاج ومعالجہ کے لئے سونہ مرگ ہسپتال لے جایا گیا ہے۔