کنگن// سونہ مرگ میںایک ہوٹل پرجاری کام کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ایک ٹیم نے سی ای او شبیر احمد رینہ کی ہدایت پر ہوٹل پر کام پر روک لگا دی اور ہوٹل مالک کے خلاف کیس درج کرلیا ۔سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ گذشتہ ہفتے کو سونہ مرگ میں ہوئی بھاری برفباری کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ایک ہوٹل مالک نے عدالت کی طرف سے تعمیراتی کاموں پر پابندی کے باوجودکام شروع کیا تھا جس کا سنجیدہ اتھارٹی نے سنجیدہ نوٹس لیا۔سی ای او سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ایک ٹیم تشکیل دیکر ہوٹل پر مرمت کا کام بند کردیا اور ہوٹل مالک کے خلاف کیس درج کرلیا ۔ اس ضمن میں سی ای او سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی شبیر احمد رینہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہیں جمعہ کے روز ایک شکایت ملی تھی کہ صحت افزا مقام سونہ مرگ میںعدالت کی طرف سے پابندی ہے اوراس کے باوجود ایک ہوٹل مالک نے کام شروع کیا تھا جس کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے کام بند کیا گیا اور 55ٹین کے شیٹ پولیس کے سپرد کئے گئے۔