نیوز ڈیسک
سری نگر//سول سروسز امتحان کے کوالیفارئر وسیم احمد بٹ اور منان بٹ نے اتوار کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے اُنہیں مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ان کی کامیابی جموںوکشمیر یوٹی کے دیگر نوجوانوں کو راغب کرے گی۔اُنہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ پُر عزم اور پُر اعتماد رہیں کیوں کہ وہ مستقبل میں عوامی اِنتظامیہ کی ریڑھ کی ہڈی بنیں گے۔