نیوز ڈیسک
نئی دہلی// 14,600سے زیادہ امیدواروں نے 2023سول سروسز کے ابتدائی امتحان میں کوالیفائی کیا ہے، جس کا نتیجہ یونین پبلک سروس کمیشن نے پیر کو اعلان کیا ہے۔انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (IAS)، انڈین فارن سروس (IFS) اور انڈین پولیس سروس (IPS) افسران کا انتخاب کرنے کے لیے سول سروسز کا امتحان ہر سال تین مراحل میں لیا جاتا ہے ۔2023 سول سروسز کا ابتدائی امتحان 28 مئی کو منعقد ہوا تھا۔سیریل نمبر، رول نمبر اور کامیاب امیدواروں کے ناموں کی فہرست UPSC کی ویب سائٹ پر ڈال دی گئی ہے اور اس کے مطابق 14,624 امیدواروں نے ابتدائی امتحان میں کوالیفائی کیا ہے۔”ان امیدواروں کا انتخاب عارضی ہے۔ امتحان کے قواعد کے مطابق، ان تمام امیدواروں کو سول سروسز (مین)امتحان، 2023 کے لیے تفصیلی درخواست فارم میں دوبارہ درخواست دینا ہوگی۔DAF-I کو پر کرنے اور اسے جمع کرانے کی تاریخوں اور اہم ہدایات کا اعلان مقررہ وقت پر کمیشن کی ویب سائٹ پر کیا جائے گا۔