عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں کشمیر بینک نے یہاںسرنسرمیں جمعہ کو آسان بینکنگ یونٹ کاافتتاح کیا۔یہ یونٹ لوگوں کو نقدی جمع کرنے ،پیسہ نکالنے ،کھاتہ کھولنے اوردیگرسہولیات فراہم کرے گا۔بینک کے جنرل منیجر وعلاقائی ہیڈسنیت کمار نے اس یونٹ کاای افتتاح کیا۔اس موقعہ پرزونل سربراہ جموں راجیش دوبے،کلسٹرہیڈاورعلاقہ کے معززین موجودتھے۔اس موقعہ پرڈویژنل ہیڈ نے لوگوں کو بہتربینکنگ سہولیات بہم رکھنے کے ادارہ کے عزم کو دہرایا۔انہوں نے کہا کہ ہم بینک کی رسائی کومزید وسعت دیتے رہیں گے تاکہ لوگوں کو مزیدسہولیات بہم رکھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ بینک کایہ یونٹ لوگوں کی توقعات پرپورااترنے کی ہرممکن کوشش کرے گا۔مقامی لوگوں نے اس دوران بینک حکام کا علاقہ میں یہ یونٹ قائم کرنے کیلئے شکریہ اداکیا۔