ڈوڈہ//ٹرانسپورٹ کے وزیر مملکت سنیل شرما نے آج ڈی سی آف ڈوڈہ میں ایک ہنگامی میٹنگ طلب کر کے کلگاڑ ی درا شالہ میں سڑک کی مرمت کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنرڈوڈہ بھو پندر کمار ، ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ غلام نبی بلوان ، ایس ایس پی ڈوڈہ شبیر کھٹانہ اور دونوں کی اضلاع کی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔بٹوت۔ کشتواڑ قومی شاہراہ کی فوری مرمت کے معاملات پر تبادلہ خیال کے دوران وزیر نے دونوں اضلاع کی انتظامیہ کو ایسے مقامات کا سروے کرنے کی ہدایت دی جہاں مرمت لازمی ہے۔انہوں نے ا س سلسلے میں این ایچ آئی ڈی سی ایل ، پی ڈبلیو ڈی ، این ایچ پی سی،ماہرین ارضیات اور ایس ڈی آر ایف کے رضاکاروں کا تعاون حاصل کرنے کے لئے کہا۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ وزیر مملکت سنیل شرما کی مداخلت کے بعد این ایچ آئی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر نے اس علاقے کو ایک ایمرجنسی زون قرار دے کر تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹیو انجینئر کو تجدیدی کام فوری طور شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔وزیر نے کل پیش آئے واقعہ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مختلف محکموں کو قریبی تال میل کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی تاکہ سڑک کی حالت بہتر بنائی جاسکے ۔وزیر نے متبادل سڑک کی تعمیر کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جس کے لئے تعمیرات عامہ کے ایگزن کو تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔وزیر نے این ایچ آئی ڈی ایل سی کو جنوری ماہ میں شاہراہ پر شروع ہوئے تجدید کاری کے کام میں سرعت لانے کی ہدایت دی ایس آر ایم کے نمائند ے نے کل تک کلگاڑی میں 2مشینوں کا کام پر لگانے کی یقین دہانی دی۔ایس ایس پی ٹریفک کو ٹریفک کی نقل و حمل میں معقولیت لانے کی ہدایت دی گئی تاکہ تجدید کاری کے کام کی وجہ سے مسافروں کی ہدایت دی گئی تاکہ تجدید کاری کے کام کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ کام مکمل ہونے تک سڑک کو روزانہ صبح 9 بجے سے شام 5بجے تک ٹریفک کے لئے کھلا رہا کر ے گی۔زیر زمین کیبل نیٹ ورک بچھانے کے عمل سے زمین دھنسے کے معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے وزیر نے این ایچ آئی ڈی ایل سی کو ایسی ایجنسیوں کو اجازت نامہ فراہم کرنے سے پہلے متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے این او سی حاصل کرنے کی ہدایت دی ۔ وزیر نے بٹوت ۔ کشتواڑ شاہراہ کی بہتری کا معاملہ مرکزی وزیر کے ساتھ اُٹھانے کی یقین دہانی دی۔