بارہمولہ//شمالی کشمیر کے سنگھپورہ، پٹن علاقے میں بدھ کی صبح ایک مشتبہ گرینیڈ دھماکے میں چھ عام شہری زخمی ہوگئے۔یہ دھماکہ سنگھپورہ کے بازار میں ہوا جس سے وہاں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اطلاعات کے مطابق جنگجوﺅں نے فورسز پارٹی کو گرینیڈ سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم گرینیڈ نشانہ چونک کر سڑک پر پھٹ گیا۔
اس دھماکے میں چھ شہری زخمی ہوگئے جنہیں نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا۔زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق وہ اس بات کا پتہ لگارہے ہیں کہ دھماکے کی وجہ گرینیڈ تھا یا کچھ اور۔
دریں اثناءفورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکرتلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔