اسلام آباد (اننت ناگ )// ضلع انتظامیہ نے جنوبی ضلع اسلام آباد(اننت ناگ) میں سنگم سے بجبہاڑہ تک شاہراہ پر تجاوازت کے خلاف مہم شروع کرتے ہوئے10دکانات کو منہدم کیا۔ضلع انتظامیہ ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر مال اسلام آباد(اننت ناگ) شبیر احمد سب ڈویژنل مجسٹریٹ اور متعلقہ تحصلیدار کی نگرانی میں سنگم پل سے لیکر بجبہاڑہ تک غیر قانوی طور پر کھڑی کی تعمیرات کو منہدم کیا گیا۔لوگوں نے ضلع انتظامیہ کی اس طرح کی کاروائی کی سراہنا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی انتظامیہ ناجائز طریقے سے اراضی پر قبضہ کرنے اور تعمیرات کھڑے کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے گی۔ادھر ضلع انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی شہری کو غیر قانونی طور پر تعمیرات کھڑا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔