گول//سنگلدان ضلع رام بن میں کٹرہ قاضی گنڈ ریلوے ٹنل نمبر15میںاس وقت 2 مزدور زخمی ہوگئے جب نٹل کے اندر کام کر رہے مزدوروںپر اچانک چٹانیںآگریں، اس بھاگ دوڑکے دوران دو افراد محمدآصف ولد غلام احمدمیر عمر32سال ساکنہ دلواہ گول اور اجے ایکا ولد گنیش ایکا عمر26سال ساکنہ جھاڑکھنڈزخمی ہوگئے۔ یہ مزدور پٹیل انجینئرنگ ریلوے کمپنی کے ساتھ کام کررہے تھے۔ زخمیوںکوفوری طور پر سنگلدان سب سینٹر میںعلاج ومعالجہ کے لئے داخل کیاگیا۔ اس دوران جب سنگلدان ہسپتال میں لوگوںکی بھیڑ جمع ہوئی ،ہسپتال میںبجلی کا انتظام نہ ہونے پر برہمی ظاہر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاںپر ذاتی استعمال کے لئے تو بجلی ہے لیکن ہسپتال میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، جب کوئی زخمی ہوتا ہے تو آپریشن تھیٹر میںبجلی کی ضرورت ہوتی ہے اس وقت یہاںپرروشنی کاکوئی انتظام نہیںہوتا ہے، ٹارچ اور موم بتیوںسے گزارا کرنا پڑتاہے۔ بعد میں محمدآصف کی حالت کو دیکھتے ہوئے اسے مزید علاج کیلئے جموں منتقل کیا گیا۔