گول//سنگلدان میں آج اُس وقت پٹیل انجینئرنگ کمپنی کے خلاف ورکروں نے احتجاج کیا جب ورکروںنے کمپنی کو اتوارکی اضافی پے مانگی کیونکہ کمپنی نے ورکروں سے پہلے ہی وعدہ کیا تھا کہ وہ اتوار کو کام کریں وہ اسکاان کوالگ سے معاوضہ دیں گے لیکن کئی ماہ سے التواء میں پڑی تنخواہ جب کمپنی سے ورکروں نے مانگی تو کمپنی نے اضافی پے یعنی اتوار کی دینے سے صاف انکار کیا جس وجہ سے ورکروںنے آج کمپنی کے خلاف احتجاج کیا ۔ورکروں کا کہنا ہے کہ یہاں پرکمپنی نے ہمیشہ سے بالخصوص مقامی ورکروں کے ساتھ زیادتی کی ہے اور اس نا انصافی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ ہم سے پہلے مہینے بھی ہم سے دن رات کام کروایا لیکن آج دوسرا مہینہ ہو گیا ہمیں اتوار کا پیسہ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ ایک کمپنی میں دو ریٹ کیسے ہیں جب ہم برابر کام کرتے ہیں تو پھر امتیاز کیا ۔ انہوںنے وزیراعلیٰ، لیبر کمشنر ،ایم ایل اے وڈپٹی کمشنر رام بن سے مطالبہ کیا کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے اورہم احتجاج جاری رکھیں گے جب تک نہ ہم سے انصاف ہو گا ۔