گول//سنگلدان میں تقریباً ایک کلو میٹر پر پلاسٹک پلیٹ بچھائی گئی جس کی وجہ سے آئے روز اس سڑک پرحادثات ہوتے ہیں اور کسی بھی وقت ان پلیٹوں پربڑا حادثہ پیش آ سکتاہے اور جانیں تلف ہو سکتی ہیں ۔ آج سنگلدان بازار بیچ سڑک میں اُس وقت موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہو گیا جب موٹر سائیکل بیچ سڑک میں پلیٹ پر پھسل گیا اور سوار گھسیٹ کر کافی دور جا گرے جس کی وجہ سے شدید زخمی ہوئے۔زخمیوں میں غلام نبی کاچرہ ولد نظام الدین کاچرہ ساکنہ داڑم اور خورشید احمد منہاس ساکنہ داڑم شامل ہیں جن میں غلام نبی کو نازک حالت میں جموںمیڈیکل کالج منتقل کیا گیا ۔اس دوران بازارمیںدکانداروںو شہریوں نے تقریباً دو گھنٹے کیلئے احتجاج کیا ۔ احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ جو پلاسٹک پلیٹ گریف نے بیچ بازار میں لگائی ہیں سڑک پر اس پر بہت زیادہ پھسلن ہے اور کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ان پلاسٹک پلیٹس کو جلد از جلدہٹا کر اس پر تارکول بچھایا جائے تا کہ آئندہ حادثات رونما نہ ہو سکے ۔جائے موقعہ پرپولیس پہنچی اورمظاہرین کویقین دلایاکہ وہ اس مسئلے کوانتظامیہ کے سامنے رکھیںگے اور عوامی مسائل کوحل کروائیںگے اور یقین دہانی کے بعداحتجاج ختم کیاگیا ۔