سرینگر // وادی کے معروف لپراسکوپک سرجن ڈاکٹر مشتاق احمد چالکو کو سنگاپور میں 19اور 20مارچ 2018کو” شواہد کی بنیاد پر دوا “ کے موضوع پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں” لیپراسکوپک سرجری: موجودہ صورتحال اور معدے کے السر کی دیکھ بال“ پر دو کلیدی خطبے پیش کریں گے۔ ڈاکٹر چالکو کے مطابق شعبہ سرجری کی یہ پہلی ایسی تحقیق ہے۔ ڈاکٹر چالکو مذکورہ کانفرنس کے پہلے سیشن کی میزبانی بھی کریں گے۔ ڈاکٹر چالکو وادی کے ایک معروف لپراسکوپک سرجن ہے جنہوں نے 65سائنسی کتابیں بھی لکھی ہیں۔ وہ 14سے زائد بین الاقوامی جریدوں کے ایڈیٹوریل بورڈ میں بھی شامل ہے۔ انہوں نے حالیہ دنوں ملیشاءمیں منعقد ورلڈ کانگریس آف سرجنسز میں ”THE SIGNIFICANCE OF CHALKOO”S POINT IN LAPAROSCOPIC CHOLECYSTECTOMY“ میں اپنی ایجادات کے بارے میں بھی کلیدی خطبہ دیا تھا۔ انہیں بین الاقوامی سطح پر لیپراسکوپی میں بہترین کام انجام دینے کیلئے تسلیم کیا گیا ہے جبکہ ریاستی سرکار نے بھی شعبہ سرجری میں بہترین کام کیلئے انہیں انعامات سے نوازا ہے۔ minimal access surgery کے شعبے میں بہترین کارکردگی کیلئے مارکوس کے 15ویں ایڈیشن میں باﺅگرافی کیلئے بھی منتخب کیا گیا ہے۔