سرینگر// سنٹرل یونیورسٹی نوگام میں کل خون کے عطیہ کا ایک کیمپ کا انعقاد ہوا ۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر نے کیمپ کا افتتاح کیا جبکہ اس موقعہ پر ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس ویلفیرکے ڈین ڈاکٹر فیاض احمد نکہ ،کاش فاونڈیشن کی بانی صبا بٹ اور یونیورسٹی کیسینئر ارکان موجود تھے ۔کیمپ کے دوران 57افراد جن میں فیکلٹی ممبران ،انتظامی عملہ اور طلباشامل ہیں ،نے اپنے خون کا عطیہ پیش کیا ۔ وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر نے اس موقعہ پر کہا کہ خون کا عطیہ کرنے سے ضرورت مند افراد کی زندگی بچائی جاسکتی ہے ۔اس کیمپ کا انعقاد ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس ویلفیرنے کاش فاونڈیشن اور گورئمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے اشتراک سے کیا ۔