عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر سنو شو ایسوسی ایشن نے اپنی سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد ریڈیسن ہوٹل سرینگر میں20اکتوبر کو کیا گیا۔ انتخابات کے دوران طارق رشید غنی متفقہ طور پر جے اینڈ کے سنو شو ایسوسی ایشن کے نئے صدر منتخب ہوئے۔عارف لائیگرو نائب صدر، ایڈووکیٹ صہیب میر، عدنان شاہ( جنرل سیکریٹری)، ڈاکٹر الطاف الرحمان( خزانچی)، مزمل حسین میر،عقید کانٹھ اور امان سنگھ(جوائنٹ سیکریٹریز)، ایگزیکٹو ممبران میںریاض وانی، گلزار خان، احسن علی بیگ، احمد طارق، عبدالرحمن، مشتاق بشیر، اور شعیب میر اور دیگر شامل ہیں۔۔ نو منتخب صدر طارق غنی نے اظہار تشکر کیا اور اپنے وژن کا خاکہ پیش کیا۔