سرینگر//سرینگر کے آلوچی باغ بٹہ مالو میں ٹرانسپورٹ اور محکمہ فوڑ کے فٹ بال ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک،ایک گول سے برابر رہا،جس کے بعد مقامی ممبر اسمبلی نے دوں ٹیموں کو ایک لاکھ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کیا۔گراس روٹ فٹ بال کی طرف سے کھادی مل آلوچی باغ میںسنیچر صبح8 بجکر30منٹ پر یہ میل سنسنی خیز ثابت ہوا،جس کے دوران شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔کھلاڑیوں نے اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین سے داد حاصل کی۔اس موقعہ پر مقامی ممبر شیخ نور محمد،ہینڈلوم و ہینڈی کرافٹس کارپوریشن کے وایس چیئرمین نطام الدین بٹ،سٹیت روڑ ٹرانسپورٹ کے وایس چیئرمین حاجی پرویز احمد، ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر عابد شاہ،دائریکٹر محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری نثار احمد وانی، ایڈیشنلڈسڑک ڈیولپمنٹ کمشنر سرینگر،سپر انٹنڈنٹ محکمہ بجلی سرینگر اعجاز احمد دار اور دیگر اعلیٰ افسران اور کھیل منتظمین نے شرکت کی۔اس موقعہ پر مقامی ممبر اسمبلی نور محمد شیخ نے اپنے سی ڈی ایف فنڈس میں سے دونوں فٹ بال ٹیموں کو فی کس50ہزار روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا۔ممبر اسمبلی نے تائی کنڈوں ٹیم انٹرنیشنل کو بھی50ہزار روپے اپنے سی ڈی ایف فنڈس میں سے بطور اعزاز دینے کا اعلان کیا۔مقامی ممبر اسمبلی نے دونوں ٹیموںکو مبارکباد پیش کرتے ہوئے موقعے پر شائقین کو یقین دہانی کرائی کہ کھادی مل گراﺅنڈ کو کھیل کے میدان میں تبدیل کرنے کیلئے وہ بھر پور کوشش کریں گے۔