ارشاد احمد
گاندربل// نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور سابق ممبر اسمبلی کنگن میاں الطاف احمد نے وسن میں نالہ سندھ کے کنارے ’سندھ ویو دہلی رسوئی‘ ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر میاں الطاف احمد نے کہا کہ’موجودہ حالات میں پڑھے لکھے نوجوان کو سرکاری ملازمت کے پیچھے بھاگنے سے بہتر ہے کہ وہ اپنے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے مواقع پیدا کریں‘۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت سرکاری ملازمت کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانے سے بہتر ہے کہ اپنے اندر چھپے ہنر کو موقع فراہم کرنے کے لئے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے پیروں پر کھڑے ہوجائیں۔ وسن گاندربل کے مقامی نوجوان جہانگیر احمد نے بہترین اور شاندار اقسام کے پکوانوں کے شوقین افراد کے لئے ریسٹورنٹ کھول کرکئی افراد کو روزگار فراہم کرنے کی پہل کی ۔
اس موقع پر وسن سمیت دیگر علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور ریسٹورنٹ میں تیار کئے گئے پکوانوں سے لطف اندوز ہوئے۔