عاصف بٹ
کشتواڑ//سنتھن ٹاپ پر تازہ برفباری کے پانچ روز بعد شاہرہ پر برف ہٹانے کا عمل مکمل کرلیا اورکل اسے چھوٹی گاڑیوں کیلئے کھول دیاگیا۔سوموار کو ہوئی تازہ برفباری کے بعد شاہرہ امدرفت کیلے بند کردی گئی تھی۔سنتھن پر قریب ایک فٹ برف جمع ہے۔ایس ڈی ایم چھاترو شوکت حیات نے بتایا کہ برف ہٹانے کا عمل جمعہ کی شام مکمل کرلیاگیا اور پھر صرف چھوٹی گاڑیوں کو دونوں اطراف چلنے کی اجازت دی جایگی۔ کشتواڑ سے سرینگر کی طرف جانے والی گاڑیوں کو صبح نو بجے سے دوپہر تین بجے تک پارنہ ناکہ کراس کرناہوگا۔جسکے بعد کسی بھی گاڑی کا چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔مسافروں کو مشورہ دیاجاتاہے کہ وہ احتیاط برتیں اور ٹریفک قوائر پر عمل کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاجاسکے۔