عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر// کپواڑہ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ پاکستان کی طرف سے اسنائپر فائرنگ میں ایک فوجی زخمی ہوگیا، حکام نے ہفتہ کو بتایاکہ پاکستانی فوج نے جمعہ کی شام کیرن سیکٹر میں ایک بھارتی فوجی چوکی پر ایک سنائپر گولی چلائی۔اس واقعہ میں سپاہی سورو کمار زخمی ہوگیا۔ انہیں خصوصی علاج کے لئے سری نگر میں فوج کے 92 بیس ہسپتال میں ہوائی جہاز سے لے جایا گیا۔عہدیداروں نے مزید کہا کہ “ڈاکٹروں نے فوجی کی حالت خطرے سے باہر اور مستحکم بتائی ہے۔