سرینگر// شمالی کشمیر کے سنبل علاقے میں جمعہ کی رات گئے گرنیڈ دھماکے اور فائرنگ کی آوازوں سے خوف و ہراس کی کیفیت پھیل گئی ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ جنگجوئوں نے سمبل بازار میں قائم 5آر آر کیمپ پر گرنیڈ حملہ کیا ۔اگرچہ ابتدائی طور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم وفورسز کی جانب سے جوابی فائرنگ سے پورا علاقہ خوف میں مبتلاء ہوگیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق علاقے کو محاصرے میں لیا گیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔اس دوران مقامی لوگوں نے بتایا کہ گرنیڈ دھماکے اور فائرنگ کی آواز سن کر علاقے میں خوف طاری ہوا ہے اور لوگ اپنے گھروں مین سہم کر رہ گئے ہیں۔