کپوارہ،گاندربل //سمبل ،کپوارہ کے سرحدی تحصیل کرناہ اور آرم پورہ درگمولہ میں آگ کی الگ الگ وارادتوں میں 6 رہائشی مکان 3کوٹہار اور2 گائو خانہ خاکسترہو گئے جبکہ آگ کے دوران ایک گائے اور15بھیڑ زندہ جل گئے۔سمبل سوناواری سے ملحقہ علاقہ ٹینگ پورہ میں غلام نبی وانی ولد اسداللہ کے دو منزلہ رہائشی مکان سے بجلی شارٹ سرکٹ کے باعث آگ نمودار ہوئی جس نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیااور بعد میں نثار احمد وانی ولد محمد عبداللہ کے رہائشی مکان تک پھیل گئی۔جس نے دونوں مکانات جل گئے اور وہاںموجود گاؤخانہ کو بھی آگ لگنے سے خاکستر ہوا ۔ گاوخانہ غلام نبی وانی اور نثار احمد وانی کا مشترکہ تھا جس میں غلام نبی وانی کی 8 بھیڑیںاور 1گائے موجود تھی جبکہ نثار احمد وانی کی 7 بھیڑیں تھیں جو آگ کی واردات میں میں زندہ جل کرمرگئیں۔ادھرکرناہ کے کنڈی علاقہ میں عبد المجید خان کے مکان سے چانک آگ نمودار ہوئی جس نے وہا ں پر راجہ امجد خان کے مکان کو فوری طور اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔مقامی لوگوں نے بچائو کا روائی شروع کی جبکہ ٹنگڈار سے فائرسروس بھی آگ بجھانے کے لئے وہا ں پہنچ گیا تاہم تب تک دو رہائشی مکانات مکمل طور آگ کی نذر ہوگئے ۔اس واردات میں ایک گائو خانہ بھی تباہ ہو گیا ۔مقامی لوگو ں نے دوران شب محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتا یا کہ محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی کے اہلکاربہت دیر سے وہا ں پہنچ گئے ۔ادھر آرم پورہ درگمولہ میں بھی دوران شب آگ کی ایک ہولناک واردات میں 2 رہائشی مکان اور 3کوٹہار جل کر خاکستر ہوئے ۔عینی شاہدین کا کہنا کہ آرم پورہ میں دوران شب ایک مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جے نتیجے میں عبد الا احد میر اور غلام محمد میر کے مکان جل کر راکھ کے ڈھیر میںتبدیل ہوگئے اور ن میں لاکھو ں کی املاک مکمل طور راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔آرم پورہ میں آگ کی اس واردات میں 3کو ٹہار میں نذر آ تش ہوگئے ۔ضلع میں گزشتہ ہفتہ سے آگ کی پے در پے واقعات میں نصف درجن سے زائد مکانات کے علاوہ کئی دکانیں بھی نذر آ تش ہوگئے ۔کنڈی کرناہ میں فائر بر گیڈئر دیر پہنچنے کے حوالے سے جب اسسٹنٹ ڈائر یکٹر فائر اینڈ ایمر جنسی کپوارہ عبدالخالق سے رابطہ کیا گیا تو انہو ں نے بتا یا کہ ٹنگڈار سے کنڈی تک 3کلو میٹر کا فاصلہ ہے اور فائر بر گیڈئر کو وہا ں پہنچنے میں محض 10منٹ لگ گئے تاہم بد قسمتی سے عملہ کو لوگو ں کے غیض و غضب کا سامنا کر نا پڑا جس کے دوران مشتعل لوگو ں نے گا ڑی کے شیشے بھی چکنا چور گئے ۔