سرینگر//جموں اور سرینگر شہروں میں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کی سبزجموں کشمیرمہم کے تحت محکمہ جنگلات نے پانچ پانچ لاکھ پودے لگانے کیلئے ایک تفصیلی منصوبہ مرتب کیا ہے ۔اس بات کا اظہار جمعہ کو یہاں کمشنر سیکریٹری جنگلات ،حیاتیات اورماحولیات سنجیو ورماکی صدارت میں منعقدہ حکام کی ایک میٹنگ کے دوران کیاگیا ۔محکمہ یہ پودے منتخب علاقوں میں لگائے گا اورمشن کے تحت نشاندہی کئے گئے علاقوں میں ان پودوں کو لگانے کیلئے مختلف ایجنسیوں کو بھی فراہم کرے گا۔اس کے علاوہ سوشل فارسٹری محکمہ بھی شجرکاری کی اس مہم میں اداروں میں خاص طور سے حصہ لے گا۔اپریل مہینے کے دوران CAPEX،CAMPAاور دیگرمرکزی معاونت والی اسکیموں کے تحت حصولیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے میٹنگ میں بتایاگیا کہ جموں میں حقیقی طور شجر کاری کاآغازجولائی مہینے میں ہوتا ہے جبکہ کشمیر خطے میں پودے لگانے کی شروعات نومبر میں ہوتی ہیں۔اس کے علاوہ میٹنگ میں اس بات کا بھی اظہار کیاگیا کہ محکمہ جنگلات کے تمام ڈویژن اس وقت شجرکارہ مہم کیلئے تیار ہیں اور معقول تعداد میں پودے اُگائے گئے ہیںاور ان کی دیکھ ریکھ سرکاری نرسریوں میں ہورہی ہیں ۔اس کے علاوہ کاموں کو انجام دینے کیلئے ای ۔ٹینڈرنگ بھی ہورہی ہیں اور مال کے حصول کاکام بھی جاری ہے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ جنگلات نے کم قیمت کی سبززاری کے انٹروینشن ہاتھ میں لئے ہیں۔اس کے علاوہ بیچ،کھاداور جراثیم کش ادویات بھی تیار ہیں اورانہیںمشکل ترین مقامات پر بویا جارہا ہے جن میں کھسکنے والے مقامات،عمودی ڈھلوان اور دیگر مقامات شامل ہیں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ’’ایک فارسٹ گارڈ۔ایک گائوں‘‘پہل کے تحت ایک فارسٹ گارڈ کو ایک گائوں کا ذمہ دار بنایاجائے گااور اس کے حدود میں آنے والے رقبے پر وہ سبزذادکا ذمہ دار ہوگا۔اس کے علاوہ ہرایک فارسٹ ڈویژن35گائوں کو لے گا تاکہ ان گائوں میں درختوں کے احاطہ کو وسعت دی جائے اور سال 2021-22میں کل ایک ہزار گائوں کو اس میں لایاجائے گا اور اس پر ایک کروڑ روپیہ خرچ کئے جائیں گے۔کمشنر سیکریٹری نے محکمہ کے نئے اقدامات کوسراہا۔