عظمیٰ نیوز سروس
جموں // سوچھ بھارت مشن گرامین کی ڈائریکٹر جنرل جموں و کشمیر انو ملہوترا نے جموں ضلع کی مختلف پنچایتوں کا ایک جامع دورہ کیا۔ اس دورے کا بنیادی مقصد پائیدار صفائی کے لئے بنائے گئے اثاثوں کی افادیت اور فعال حیثیت کے بارے میں خود بصیرت حاصل کرنا تھا۔اس دورے کا آغاز بلاک میراں صاحب کی پنچایت کھاریاں میں تیار کئے گئے گرین زون کے دورے سے ہوا، جہاں سڑک کے کنارے گندگی سے بھرے ہاٹ سپاٹ کو ایک خوبصورت جگہ میں تبدیل کر دیا گیا، جو ماحولیاتی جمالیات اور صفائی کو بڑھانے کیلئے مشن کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔مؤثر فضلہ کے انتظام کے عزم پر مزید زور دیتے ہوئے، ڈائرکٹر جنرل نے پنچایت غازی پور کولیاں کا دورہ کیا تاکہ سیگریگیشن شیڈ کی فعالیت کا جائزہ لیا جاسکے۔ آفیسر موصوفہ نے پنچایت غازی پور کولیاں میں ’’میری 10 کلو گرام پلاسٹک مہم‘‘ کو بھی جھنڈی دکھائی۔ اس مہم کا مقصد ذمہ دارانہ استعمال اور ٹھکانے لگانے کے طریقوں کو فروغ دے کر پلاسٹک کے کچرے کو کم کرنے میں کمیونٹی کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔انہوں نے فیلڈ افسران کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ماہرین کے ذریعہ دیہات کا سروے کریں تاکہ ان دیہاتوں میں پیدا ہونے والی کاربن کا اندازہ لگایا جا سکے اور وہاں کئے جانے والے ممکنہ تدارک کے اقدامات کیا جا سکے۔