ماسکو//سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ کرفیو کو اتوار سے 13مئی تک ہٹانے کا حکم دیاہے حالانکہ مکہ شہر اور کئی دیگر علاقوں میں کرفیو نہیں ہٹایاجائیگا۔سعودی پریس ایجنسی نے ایک سرکاری حکم کا حوالہ دیتے ہوئے یہ اطلاع دی ہے ۔حکم نامہ میں خردہ دکانوں ، شاپنگ سنٹرز ،کو پھر سے کھولنے اور تعمیراتی کاموں کو پھرسے شروع کرنے کوکہاگیاہے ۔اس حکم نامہ میں حالانکہ سمادی دوری اور دیگر احتیاطی اقدامات کی اہمیت پر زور دیاگیاہے لیکن یہ فیصلہ متعلقہ افسران پر چھوڑ دیا گیاہے کہ اگر ریستوراں ، سنیما بیوٹی سیلون اور دیگر مقامات پر احتیاط برتنے پر عمل نہیں ہوتاہے تو انھیں بندکیاجائے یانہیں ۔اس ہفتہ کے آغاز میں سعودی اہلکاروں نے مکہ میں مسجدحرام اور مدینہ میں مسجد نبوی کو بندکرنے کااعلان کیاتھا۔دونوں مقدس مقامات پر رمضان کے دوران بڑی تعداد میں لوگ عبادت کے لیے آتے ہیں ۔سعودی عرب میں سنیچر تک کووڈ 19 کے انفکشن کے کل 16300 اور اس سے مرنے والوں کی تعداد 136 تھی ۔