اننت ناگ//امت اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر قاضی احمد یاسر نے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر کو ایک جیل میں تبدیل کیا گیا ہے اور عوام کو اپنے گھروں میں بھی اب سکون سے رہنے نہیں دیا جارہا ہے۔قاضی یاسر سریگفوارہ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔خطبہ¿ جمعہ کے بعد میر واعظ کی قیادت میں ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا جس میں آزادی اور بھارت مخالف نعروں سے پورا علاقہ گونج اٹھا۔انہوں نے کہا کہ گیسو تراشی کو ایک منظم ہتھیار کے طور استعمال کیا جارہا ہے جس کا مقصد صرف لوگوں میں خوف و دہشت پھیلانا ہے ۔ میرواعظ جنوبی کشمیر نے گیس تراشی کے سلسلے میںپولیس کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہئے کہ کشمیری ایک حساس سماج ہے ۔ میر واعظ نے کہا کہ جنوبی کشمیر کو ایک انٹراگیشن سنٹر میں تبدیل کیا گیا ہے جہاں ہمارے نوجوانوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہند مسئلہ کشمیر کی حقیقت کو جتنی جلدتسلیم کرتا ہے،وہ بھارت کی بقاءکے لئے سود مند ثابت ہو گا۔انہوں نے اسلامی اسکالر الطاف حسین ندوی کو ہراساں کرنے کی مذمت کی۔