عظمیٰ نیوز سروس
بارہمولہ//ڈائریکٹر سریکلچر جموں و کشمیر اعجاز احمد بٹ نے بارہمولہ میں ترقیاتی پروجیکٹوں کا معائنہ کیا اور کسانوں کی مہارت کے فروغ کے مختلف پروگراموں کا افتتاح کیا۔انہوںنے ’سلک ورم کراپ امپرومنٹ لیبارٹری‘ کے اہم کردار پر روشنی ڈالی اور ایگزیکٹو ایجنسی پر زور دیا کہ وہ اس کی تعمیر کو مقررہ وقت میں مکمل کریں۔انہوں سیڈاسٹیشن میرگنڈ اور محکمہ کے افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں کہ وہ لگن کے ساتھ کام کریں اور آنے والے ریشم کے کیڑے پالنے کے سیزن کیلئے پہلے سے انتظامات کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر نے ڈاک بنگلہ بارہمولہ میں ایک پودا لگا کر شہتوت کی وسیع شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ کا مقصد ضلع بارہمولہ میں 20000 شہتوت کے پودے لگانے کا مقصد ہے تاکہ ریشم کے کیڑے پالنے والوں کو شہتوت کے پودوں کی کثرت فراہم کی جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں سلک ریلنگ یونٹس کے قیام کیلئے محکمہ سرکاری حصہ کے طور پر 90 فیصد سبسڈی فراہم کر رہا ہے۔