سرینگر/لداخ خطے کو وادی کشمیر سے ملانے والی سرینگر۔کرگل شاہراہ کو تازہ برفتاری کے بعد جمعرات کے روز ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بند کیا گیا۔حکام نے کہا کہ مذکورہ شاہراہ کو بند کرنے کا فیصلہ اس پر پھسلن کے بعد لیا گیا جس سے حادثات پیش آنے کا خدشہ تھا۔
ڈویژنل کمشنر کشمیر، کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں سرینگر۔کرگل شاہراہ کو بند کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
حکمنامے میں بتایا گیا ہے کہ سونہ مرگ سے گمری (ذوجیلا پاس) کا حصہ تمام قسم کی گاڑیوں کیلئے 22نومبر سے تا حکم ثانی بند رہے گا۔