سرینگر /سرینگر۔جموں شاہراہ پر سوموار کو پسی گر آنے کے نتیجے میں ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ پیدا ہوگئی جبکہ ریاست کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں۔
حکام نے کہا کہ شاہراہ پر کھارہ پورہ، بانہال کے مقام پر ایک پسی گر آئی جس کی وجہ سے ٹریفک معطل کرنا پڑا۔
یاد رہے کہ آج جموں سے سرینگر کی طرف گاڑیاں جارہی تھیں۔
مسلسل بارش کے باوجود متعلقہ ایجنسی نے اپنے آدمی اور مشینری کام پر لگادی ہے تاکہ پسی کو ہٹایا جاسکے۔
حکام نے کہا کہ اُنہیں اُمید ہے کہ شاہراہ کو کم سے کم دو گھنٹوں کے اندر پھر سے ٹریفک کے قابل بنایا جائے گا۔