سرینگر//جموں وکشمیر اپنی پارٹی نے کل ضلع کپواڑہ کے ورکران کا پارٹی صدر دفتر شیخ باغ سرینگر میں ایک روزہ کنونشن منعقد کیا۔ کنونشن کی صدارت سابق وزیر اور اپنی پارٹی پارلیمانی کمیٹی چیئرمین محمد دلاور میر نے کی جس میں پارٹی جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر، صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر، ریاستی سیکریٹری منتظر محی الدین، پارٹی ترجمان اعلیٰ اور بارہمولہ وکپواڑہ اضلاع کے سرپرست جاوید حسن بیگ اور صوبائی یوتھ صدر کشمیر خالد راٹھوربھی موجود تھے۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے محمد دلاو ر میر نے کہاکہ اپنی پارٹی نے حقیقی معنوں میں جموں وکشمیر کے عام آدمی کو بااختیار بنایا ہے جبکہ رویاتی سیاسی جماعتوں نے خاندانی راج اور خویش پروری کو ہی فروغ دیا۔انہوں نے کہاکہ بلالحاظ مذہب وملت، رنگ ونسل، ذات پات زندگی کے سبھی شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنی پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں۔
اس کے لئے کوئی سیاسی پس ِ منظر ہونے یا کسی جماعت کا بڑا عہدیدارہونے کی ضرورت نہیں۔ پارٹی قیادت لوگوں کے ساتھ جڑی ہے اور وہ اُن کے دیرینہ مسائل ومطالبات کو سمجھتی ہے۔ ہم نے ہمیشہ لوگوں کے مسائل ومشکلات اور اُن کی خواہشات کی ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دیگر سیاسی جماعتیں آج بھی لوگوں کے جذبات کو اُکسانا چاہتی ہیں، اپنی پارٹی زمینی سطح پر تندہی سے کام کر رہی ہے۔ لوگ اتنی بصیرت رکھتے ہیں کہ وہ سیاسی جماعتوں کا اُن کے قول وفعل کی بنیاد پر موازنہ کرسکیں، اچھے اور بُرے کی تمیز کرسکیں۔ اس موقع پر رفیع احمد میر، محمد اشرف میر، منتظر محی الدین، جاوید حسن بیگ اور راجہ منظور نے بھی خطاب کیا اور ورکروں پرزور دیاکہ وہ متعلقہ علاقوں میں عوامی مسائل کو حل کرنے میں اپنا رول ادا کریں اور ساتھ ہی پارٹی کیڈر کو مضبوط بنائیں۔ اس کنونشن میں ضلع نائب صدر کپواڑہ عبدالرحیم وانی، عبدالرشید بھٹ، ضلع سیکریٹری بلال عارف لون، ایس ٹی ریاستی سیکریٹری خالد بڈھانہ، صوبائی سیکریٹری خواتین ونگ افروزہ خان، ضلع صدر خواتین ونگ فردوسہ جیلانی، ضلع نائب صدر خواتین ونگ پروینہ، کارڈی نیٹرکپواڑہ حلقہ پرویز احمد، جوائنٹ سیکریٹری جاوید جیلانی، کارڈی نیٹر لولاب حلقہ فیروز احمد، پارٹی لیڈر محمد امین بھٹ، بلاک صدر ہندواڑہ عبدالرحیم وانی، بلاک صدر کالروسہ ارشاد ملک، بلاک صدر رمہال غلام نبی میر، بلاک صدر فاروق احمد بٹ، یوتھ بلاک صدر نصار احمد، یوتھ بلاک صدر فیاض احمد، حفیظ بخشی، فاروق احمد چیچی، شبیر احمد لون، منظور اندرابی، غلام حسن ڈار اور غلام احمد کیپٹن نے بھی شرک تکی۔